سعودی عرب میں شہری نے بھائی سے محبت کی لازوال داستان قائم کر دی ہے ،بھائی نے بھائی کی جان بچاتے ہوئے اپنی بھی جان گنوا دی ۔تفصیلات کے مطابق ہ سعودی شہری کنویں میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے چھوٹے بھائی نے بھی اس کی جانے بچانے کی کوشش میں اپنی جان دیدی ۔
بڑا بھائی کنویں پر کھڑا پانی کا پمپ چیک کر
رہاتھا کہ توازن خراب ہونے کی وجہ سے وہ 15میٹر گہرے کنویں میں گر پڑا اور دوسرا بھائی جو کہ قریبی فصل میں کام کر رہا تھا ،اس نے دوڑ لگائی اور بھائی کو بچانے کیلئے کنویں میں چھلانگ لگا دی لیکن وہ بھائی کے ساتھ ساتھ خود بھی زندگی کی بازی ہا ر گیا ۔پولیس کا کہناہے کہ دونوں بھائیوں کی موت کی وجہ موٹر سے نکلنے والی گیس کے باعث ہو ئی ہے ۔